counter easy hit

وزارت خزانہ کی اسٹیٹ بینک کو پینشنرز کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت

Pensioners

Pensioners

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پینشنرز کو ہر چھ ماہ کے بعد تصدیق کے عمل سے گذارا جائے
کراچی (یس اُردو) وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو پینشنرز کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کئی بینک قوانین پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث پینشنرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اسٹیٹ بینک پینشن کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے جبکہ پینشنرز کو ہر چھ ماہ کے بعد تصدیق کے عمل سے گذارا جائے ۔ تاکہ گوسٹ پینشنرز کا پتا لگا کر اس کی پیشن فوری طور پربند کی جا سکے ۔دوسری جانب مرکزی بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وزارت خزانہ کے دیئے گئے احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے پینشن کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے ۔