counter easy hit

بھارت خطے کے امن کوداؤپر نہ لگائے،صدر ممنون

 Peace should not kudawpr region of India, President


Peace should not kudawpr region of India, President

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت جنگی جنون کو ہوا دے کر خطے کے امن کوداؤپر نہ لگائے۔وطن عزیز کے دفاع کے لیے مسلح افواج اور عوام پوری طرح تیار ویکجان ہیں۔

صدر مملکت نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری تشد د اور ظلم و ستم پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر کشمیر کے مسئلے کو بھر پور طریقے سے اٹھایا ہے جس سے بھارت کی سبکی ہوئی ہے اور اس کا مقبوضہ کشمیر میں اصل چہرہ سامنے آیا ہے۔

صدرممنون نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ میں خطاب اور اس دورے میں کامیاب سفارت کاری کی وجہ سے بین الاقوامی طور پر پاکستان کو مثبت رد عمل ملا ہے جس سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور وہ کسی ملک سے تصام نہیں چاہتا لیکن اگر جارحیت ہوئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ہماری مسلح افواج پوری طرح چوکس ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا نوٹس لے اور خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کو آزادی کا نیا جذبہ دیا ہے اور کشمیر کے مسئلہ کے حل کے بغیر خطے میں امن نا ممکن ہے۔

صدر ممنون نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر یوں کی امنگوں کے مطابق اس مسئلہ کو حل کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website