counter easy hit

امن کیلئے گھر چھوڑنے والوں کیلئے ہجرت کے غموں سے نجات کا دن

Migration

Migration

پشاور (جیوڈیسک) 2009ء میں جنوبی وزیرستان میں شروع ہونے والے آپریشن راہ نجات کے دوران گھر بار چھوڑ کر خیبر پختونخوا آنے والے ہزاروں افراد کی مرحلہ وار واپسی آج شروع ہو رہی ہے۔

پہلے مرحلے میں بیس ہزار خاندانوں کو واپس بھیجا جائے گا۔ گھروں کو لوٹنے والوں کو پاک فوج کی جانب سے نقد رقم اور امدادی سامان کے ساتھ ساتھ مفت ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ متعدد خاندانوں کو آج صبح آٹھ بجے ٹانک کے کوڑ قلعہ سے الودع کیا جائے گا۔

پہلے مرحلہ میں تحصیل سراروغہ اور اور تحصیل سروکئی کے خاندانوں کی واپسی ہوگی۔ اعلیٰ فوجی حکام واپس جانے والے خاندانوں کو الوداع کہیں گے۔ 20 مارچ سے خیبر ایجنسی کے آئی ڈی پیز کی مرحلہ وار واپسی شروع ہو گی۔