counter easy hit

21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ 22 ڈسٹرکٹ ویانا کے سٹیڈیم میں منعقد ھو گا

PCC Annual Cricket Festival

PCC Annual Cricket Festival

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیراہتمام 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 آگست بروز اتوار کو 22 ڈسٹرکٹ ویانا کے سٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا هے۔

پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے پوری پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کرتے ھوئے کہا کہ یوم آزادی منانے کے لیے جوق در جوق شرکت کریں اور پروگرام میں پرچم کشائی ٹھیک 13 بجے پروگرام کے مہمان خصوصی سینیٹر رحمان ملک رسم ادا کریں گے۔

تمام دوستوں سے درخواست ھے کہ 13 بجے سے پہلے سٹیڈیم میں پہنچ جائیں تا کہ ہم سب سبز ہلالی پرچم تلے جمع ھو کر یکجہتی کا مظاہرە کریں۔