counter easy hit

پی سی سی آسٹریا کی یوم آزادی میلہ کے سلسلہ میں میٹنگ کے دوران رحمان ملک سے فون پر گفتگو

PCC Austria Independence Day Festival Rehman Malik Meeting

PCC Austria Independence Day Festival Rehman Malik Meeting

ویانا (اکرم باجوہ) 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست کے سلسلہ میں پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان کی زیر صدارت ایک میٹنگ ہوئی جس میں پی سی سی کے سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست بروز اتوار پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ و دیگر نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران 21 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 14 اگست کے مہمان خصوصی سابق وزیر داخلہ اور پی پی پی کے مرکزی رہنما پی پی پی اوور سیز کے صدر اور سینٹ داخلہ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیر مین سینیٹر رحمان ملک سے رابطہ کیا گیااور ٹیلی فون پر اکرم باجوہ ،ندیم خان ،خواجہ منظور احمد ، باوا علی شاہ کی رحمان ملک سے پروگرام کے متعلق بڑی تفصیل سے گفتگو ہوئی اور رحمان ملک نے یوم آزادی کرکٹ میلہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

کلب کے ممبران نے رحمان ملک کا پروگرام میں شرکت کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا ۔پی سی سی کے ممبران میٹنگ کے بعد 22 ڈسٹرکٹ کی فٹبال گراونڈ ایڈریسAM LANGEN FELDE 60کا بھی دورہ کیا اور گراونڈ میں پروگرام کے متعلق جائزہ لیا گیا اور پرچم کشائی کی جگہ اور خواتین اور مردوں کیلیئے علیحدہ علیحدہ جگہ کا انتخاب کیاگیا اور گراونڈ کو سبز ہلالی پرچموں ،بینروںسے سجانے کیلیئے مشاورت کی گی۔