counter easy hit

بیسواں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا میں کیمونٹی کی ریکارڈ شرکت

20th PCC Annual Independence Day Pakistan Cricket Festival

20th PCC Annual Independence Day Pakistan Cricket Festival

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر انتظام ہر سال کی طرح اس سال بھی 20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا کا انعقاد 16 اگست بروز اتوار سی بارن کرکٹ سٹیڈیم میں کیا گیا جس میں ویانا کے علاوہ آسٹریا کے دور دراز کے شہروں سے پاکستانی کمیونٹی کی خواتین و مر د اور بچوں نے ریکارڈ شرکت کرکے اپنے پیارئے وطن پاکستان کے آزادی کے دن کی خوشی میں شامل ہوکر اپنی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک قوم ہونے پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

کرکٹ میلہ کے مہمان خصوصی آئی سی سی کے پریذیڈنٹ معروف پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس او ر سپیشل مہمان کے طور پر سفیر پاکستان ویانا محترمہ عائشہ ریاض تھے ۔کرکٹ میلہ میں آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبران اور اعلیٰ آفسران نے بھی شرکت کی ۔کرکٹ میلہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔کرکٹ میلہ میں سیون سائڈ چھ مختلف ٹیموں جن میں پی سی س گرین ،پی سی سی وائٹ، کوئٹہ گرین ،کوئٹہ وائٹ ،پی ایچ ڈی سٹوڈنٹ اور پاکستان ایمبیسی کی کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا اور 20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا سیون سائڈ کا فائنل کوئٹہ گرین نے پی سی سی گرین کو شکست دیکر جیت لیا۔

20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی پاکستان کرکٹ میلہ ویانا کا باقائدہ آغاز پی سی سی کی انتظامیاں صدر ندیم خان ،بانی کلب فاروق چوہدری ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ، سہیل اصغر باجوہ، علی زوالفقار ،پروگرام چیف آرگنائزر اکرم باجوہ و دیگر کی زیر نگرانی کیا گیا ۔ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی کلچر اور ثقافت نمایاں تھاکرکٹ سٹیڈیم کو سبز ہلالی پرچموں بینروں سے سجایا گیا تھا اور لاوڈسپیکر پر قومی ترانوں کی گونج نمایاں تھی اور میلہ کی خاص بات میلہ میں جلیبیاں ،دہی بھلوں ،چائے ، مشروبات کھانے وغیرہ کے فری سٹال تھے پی سی سی کی جانب سے دس رکنی انتظامی امور کمیٹی مہمانوں کی خدمت میں پیش پیش تھی۔

کرکٹ میلہ کے مہمان خصو صی آئی سی سی کے پریذیڈنٹ معروف پاکستانی کرکٹر ظہیر عباس اور سپیشل مہمان کے طور پر سفیر پاکستان ویانا محترمہ عائشہ ریاض کرکٹ میلہ میں تشریف لائے تو پی سی سی کی انتظامیاں صدر ندیم خان ،بانی کلب فاروق چوہدری ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ، سہیل اصغر باجوہ، علی زوالفقار ،پروگرام چیف آرگنائزر اکرم باجوہ ،خواجہ محمد نسیم ،ملک خلیل اعوان ،محمد ارشد باجوہ ودیگر پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی ،سیاسی ، سپورٹس ،سماجی اور تاجر برادری نے مہمانوں کو میلہ میں خوش آمدید کہا۔

پاکستان زندہ باد کے نعروں سے سٹیڈیم گونج اُٹھا اور سٹیڈیم میں لوگوں کا بہت بڑا رش ہونے پر گراونڈ میں سر ہی سر نظر آرہے تھے ۔ مہمانوں کی آمد کے فوراََ بعدحسب روائت پرچم کشائی کی رسم پی سی سی کی انتظامیاں کی زیرنگرانی کرکٹ سٹیڈیم میں ہزاروں پاکستانیوں خواتین ،بچوں اور مرد حضرات کی موجودگی میں پروگرام کے مہمان خصوصی ظہیر عباس اور سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض نے قومی ترانہ کی سُریلی دھنوں کے ساتھ سبز ہلالی پرچم کو ہوا میں لہرا کر ادا کی اور دونوں مہمان خصوصی پاکستانی کمیونٹی میں گھل مل گے اور اور فوٹو سیشن کرتے رہے۔

سفیر پاکستان عائشہ ریاض نے اپنے خطاب میں کہا میں آپ سب کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتی ہوں خصوصاََ پی سی سی کی انتظامیاں اور پروگرام کے چیف آرگنائزر کو شاندار انتظامات کرنے پر جنہوں نے جنگل میں منگل بنا دیا ہے اور آپ سب پاکستانی خواتین ومرد حضرات اور بچوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت کرنا پاکستان کے ساتھ آپ کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس طرح کے پروگرام آگے چلتے رہنے چاہیے۔

آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبر نے مختصر خطاب میں پاکستانیوں کو آزادی کی مبارک با د پیش کی اور آسٹرین حکومت کی جانب سے کرکٹ کے فروغ کیلیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔تقسیم انعامات کے موقع پر اسٹیج سیکرٹری کے فرائض خواجہ منظور نے ادا کرتے ہوئے کرکٹ میلہ کے مہمان خصوصی ظہیر عباس کو دعوت دی کہ وہ اسٹیج پر تشریف لائیں ۔اسٹیج پر صدر ندیم خان بھی ظہیر عباس کے ساتھ موجود تھے۔

کلب کے بانی فاروق چوہدری کو کلب کی خدمات اور پاکستانی کمیونٹی کی سوشل خدمات کے اعتراف میں شیلڈ اور پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ کو ہمیشہ کی طرح شاندار انتظامات کرنے پرشیلڈ اور پی سی سی کے سابق صدر چوہدری افتخار چٹھہ کی کلب کی خدمات اور تعاون کرنے کے اعتراف میں شیلڈ اور پروگرام میں تعاون کرنے پر حاجی ملک خلیل اعوان کو اور محمد ارشد باجوہ کو شیلڈ ندیم خان نے ظہیر عباس کے ہاتھوں پیش کیں ۔حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کو کلب کے ساتھ ہمیشہ تعاون اور میلہ کو کامیاب کرانے کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ،اوربابر فہیم ،حاجی قاسم علی کو میلہ میں تعاون کرنے پر میڈل اور علی زوالفقار کلب کے ساتھ تعاون اور کوچنگ کی خدمات میں میڈل اور پی سی سی کے کپتان عامر نعیم کی کپتانی میں بے پناہ فتوحات کے اعتراف میں ظہیر عباس نے میڈل پہنائے۔

پاک آرٹ اینڈ کلچر آسٹریا کے صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ نے پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ کو میلہ کہ شاندار انتظامات اور صحافت کے میدان میں پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں ظہیر عباس کے ہاتھوں گولڈمیڈل دیا ۔ پی سی س کے صدر ندیم خان کلب کی جانب سے میلہ کے مہمان خصوصی ظہیر عباس کو ایک یاد گاری شیلڈ پیش کی ۔میلہ کے مہمان خصوصی ظہیر عباس نے اپنے خطاب میں کہا میں اتنا شاندار پروگرام کو آرگنائز کرنے پر پی سی سی کی انتظامیاں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آپ سب پاکستانیوں کا اتنی بڑی تعداد میں یوم آزادی کے پروگرام میں شرکت کرنا آپ کی پاکستانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا جتنا ٹیلنٹ کرکٹ کے حوالہ سے میں نے ان بچوں میں دیکھا ہے اگر یہ بچے پاکستان میں ہوں تو ضرور پاکستان کی نمائندگی کریں۔

مجھے ویانا والوں سے اتنا پیار ہے کہ تیسری مرتبہ ویانا آپ لوگوں دعوت پر آیا ہوں میں جب بھی ویا نا آیا آپ نے مجھے پہلے سے زیادہ پیار دیا جو میں کبھی بھی نہیں بولوں گا کرکٹ کے حوالہ سے آسٹریا کیلیے جو میرئے سے سکا ضرور کروں گا۔ کرکٹ میلہ کا فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کوئٹہ گرین کو صدر ندیم خان نے ٹرافی دی۔

رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور میڈل باوا علی شاہ ، ملک خلیل ،حاجی قاسم علی ، بابر فہیم ،خواجہ محمد نسیم نے دیئے۔ پروگرام کے احتتام پر پی سی سی صدر ندیم خان ،خواجہ منظور احمد،باوا علی شاہ ،فاروق چوہدری اورپروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے تمام مہمانوں خصوصا میلہ کے مہمان خصوصی ظہیر عباس اورسفیر پاکستان ویانا اور سفارت خانہ ویانا کے اعلیٰ آفسران اور پاکستانی کمیونٹی کی تمام تنظیموں کا کرکٹ میلہ میں تعاون کرنے اور میلہ میں شمولیت کرکے میلہ کو کامیاب کرنے پر شکریہ ادا کیا اس طرح 20 واں پی سی سی سالانہ یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 2015 خوش گوار یادوں کے ساتھ اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ اپنے احتتام کو پنچا۔