counter easy hit

پی سی بی چیئرمین شہریار خان آئی سی سی میٹنگ کے لیے دبئی روانہ

 Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان آئی سی سی میٹنگ کے لیے دبئی روانہ ہو گئے۔

پی سی بی چیئرمین شہریار خان کل بنگلہ دیش اور دیگر بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے اور انہیں جونیئر اور ویمنز ٹیموں کے دورہ پاکستان کے لیے آمادہ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کی بھارتی بورڈ حکام سے اہم ملاقات بھی شیڈول ہے جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریز پر بات کی جائے گی جبکہ شہریار خان پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ پاک بھارت سیریز کے امکانات کم ہیں۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان منگل کو آئی سی سی بورڈ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔