پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان لیگ کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں منسوخ کر دیا۔

PCB canceled NOC for Afghan League
لاہور میں پی سی بی حکام نے بتایا کہ کسی کرکٹر یا آفیشل کو این او سی جاری نہیں کیا جا ئے گا، اس لیے کرکٹرز اور آفیشلز افغان لیگ میں شرکت نہیں کرسکتے۔ کابل بم دھماکے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جولائی اگست میں 2 میچز کی مجوزہ سیریز بھی ختم کر دی گئی تھی۔
موجودہ صورتحال کے بعد دونوں بورڈز نے باہمی کرکٹ روابط بھی منقطع کئے ہو ئے ہیں۔








