counter easy hit

قومی خزانے سے 20 لاکھ پاؤنڈز کی ادائیگی۔۔۔

Paying £ 20 million from National Treasury ...

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان نامور اداکارہ وینا ملک جو آج کل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف پر تنقید کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں نے اپنے ایک ٹویٹ مین انکشاف کیا ہے کہ نیب میں ایک اور کیس کھلنے والا ہے اور یہ کیس نواز شریف دور میں لندن میں قومی خزانے سے ایک خاتون کے چہرے کی سرجری پر 41کروڑروپے خرچ کیے جانے سے متعلق ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”اطلاع ہے کہ نیب میں بہت جلد ایک کیس کھل رہا ہے کہ نوازشریف کے دور میں ایک خاتون کی لندن سے چار مرتبہ چہرے کی سرجری کروائی گئی اور اس کے تمام تر اخراجات جو کہ تقریباً بیس لاکھ پاوٴنڈز تھے، جو کہ حکومتِ پاکستان کی طرف سے دیے گئے“۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس ھوالے سے نیب میں کیس کھلنے والا ہے

جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر وینا ملک مشکل میں پڑ گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور کی جانب سے وینا ملک کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست درج کروائی گئی ہے۔جب کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائماسلام آباد کی جانب سے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔درخواست میں موف اپنایا گیا ہے کہ وینا ملک نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے نواز شریفاور مریم نواز کے خلاف نازینا زبان استعمال کی جس وجہ سے ن لیگ کے کارکنان میں غم وغضہ پایا جاتا ہے۔ن لیگ کے رہنما نے ایف آئی اے سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وینا ملک کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف الزامات ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹائیں جائیں۔ ایف آئی اے کے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پر قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔یاد رہے کچھ روز قبل اداکارہ وینا ملک اور مسلم ن لیگ کیسوشل میڈیا ٹیم کی ٹویٹر پر لفظی جنگ عروج پر رہی جس میں وینا ملک کا پلڑہ بھاری دکھائی دیا۔تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی اس لفظی جنگ میں وینا کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب وینا ملک کے تنقیدی ٹویٹ کے جواب میں ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان کے خلاف مہم شروع کر دی۔ جس کے جواب میں وینا ملک نے مریم نواز کو “نانی اماں ” کا خطاب دیتے ہوئے تنقیدی ٹویٹس کی بھرمار کر دی۔ ایک ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ “نانی کو عزت دو”

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website