counter easy hit

پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ گوجرانوالہ میں درج کر لیا گیا

Pathankot bombing case

Pathankot bombing case

مقدمے میں 302، 324 ،109 اور 7 اے ٹی اے کی دفعات شامل ، مقدمے کی تحقیقات جے آئی ٹی کرے گی
گوجرانوالہ (یس اُردو) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ گوجرانولہ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ، مقدمے کی تحقیقات جے آئی ٹی کرے گی ، پٹھان کوٹ ایئر بیس حملے کا مقدمہ وزارت داخلہ پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری سیکورٹی اعتزاز الدین کی مدعیت میں گوجرانوالہ میں درج کیا گیا ۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 302 ، 324 ، 109 اور 7 اے ٹی اے کی دفعات کے تحت درج ہوا ۔ مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ بھارتی سیکورٹی ایڈوائز نے بتایا کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے جنہوں نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا حملے میں 7 افراد ہلاک ہوئے ۔ مقدمے میں بھارت کی جانب سے فراہم کردہ ٹیلی فون نمبرز بھی درج کئے گئے ہیں ۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف گزشتہ روز درج ہوا ۔