counter easy hit

پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشتگردوں کا حملہ، 2فوجی اور 2حملہ آور ہلاک

Pathankot terrorists, killing 2 soldiers and 2 Bomber

Pathankot terrorists, killing 2 soldiers and 2 Bomber

نئی دلی……..بھارت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں2 بھارتی فوجی سمیت2 حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ رات 30:3بجے ہوا۔ دہشت گرد پولیس وین میں ایئربیس میں داخل ہوئے، انہوں نے فوجی وردی پہن رکھی ہے۔ دہشتگرد ایئربیس کے قریب ایک عمارت میں چُھپے ہوئے ہیں۔ ادھر علاقے میں بھارتی فورسز کے ہیلی کاپٹروں نے پروازیں بھی شروع کردی ہیں۔ حملے کے بعد ایئربیس اور اس کے اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئربیس پر حملے میں 4حملہ آور ملوث ہیں۔