counter easy hit

پاسپورٹ آفس شیخوپورہ پر ایف آئی اے کی ٹیم کا اچانک چھاپہ، تین ٹاؤٹ زیر حراست

Passport sudden

Passport sudden

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاسپورٹ آفس شیخوپورہ پر ایف آئی اے کی ٹیم کا اچانک چھاپہ، تین ٹاؤٹ زیر حراست ، نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز پاسپورٹ آفس کے کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد ایف آئی کی ٹیم نے چھاپہ مارا تو پاسپورٹ آفس کے احاطہ سے رانا شاہد،محمد شہباز اور محمد صدیق نامی ایسے تین ٹاؤٹوں کو دھر لیا گیا جو سائلین سے ہزاروں روپے لیکر دفتری عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے ٹوکن لگوا کر دینے کا کام کررہے تھے جن سے ٹوکن کے کاغذات اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی ، ایف آئی اے کی ٹیم نے اس کاروائی کے بعد پاسپورٹ آفس کا بھی معائنہ کیا اور چھان بین کے بعد مطلوبہ ریکارڈ بھی قبضہ میں لینے کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس شیخوپورہ نشاط خان کو بھی حراست میں لے لیااور روانہ ہوگئے ، یاد رہے کہ پاسپورٹ آفس کے قیام کے بعد سے ٹاؤٹوں کی سرگرمیوں اور بد انتظامی کی شکایات سامنے آرہی تھیں جن کی بابت مقامی میڈیا نے بار ہا نشاندہی کی مگر متعلقہ اداروں کی خاموشی کے باعث اصلاح و احوال ممکن نہ ہوسکا جبکہ ایف آئی اے کی کاروائی کے بعد اب عوامی حلقوں کی طرف سے توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ پاسپورٹ آفس کے نظام و انصرام میں بہتری آئے گی اور ٹاؤٹ مافیا کے دفتر کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی بھی ممکن ہوپائے گی