مظفر آباد: سماہی و میرپور جانے والی مسافر وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

بدقسمت گاڑی سماہنی سے میرپور کی جانب روانہ تھی تاہم بدقسمتی سے پیر گلی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی۔ واقعے میں 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میرپور منتقل کردیا گیا ہے۔








