counter easy hit

پارٹی کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے: بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (یس ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا آج لیاری میں نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیدار اور مقامی کونسلر نذیر بلوچ کو قتل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز بھی پولیس اہلکاروں اور پی پی کارکن خالق بلوچ پر حملہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا قاتلوں اور حملہ آوروں کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سیکورٹی فورسز کا آپریش اسی صورت کامیاب ہو گا جب تک سیاسی ادارے اور دیگر محکمے اپنا کام ذمہ داری سے کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سندھی اجرک سندھ اور پاکستان کے قیام سے پہلے سے خطے میں موجود ہے اور ہمیشہ موجود رہے گی۔