counter easy hit

پیپلز پارٹی یو ایس اے کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا اہتمام

Zulfikar Ali Bhutto,Anniversary

Zulfikar Ali Bhutto,Anniversary

نیویارک : پاکستان پیپلز پارٹی یوایس اے کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی پارٹی کے بانی چئیرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منائی گئی۔

برسی کی تقریب میں صدر پی پی پی یو ایس اے شفقت تنویر، میر عرفان، میاں بشارت، لطیف ڈالمیا، فراست چوہدری، طاہر سلیمی، صلاح الدین غازی، شہلا زیدی، فریدہ خانم، عذرا ڈار، ظفر چٹھہ سمیت پارٹی عہدیداران نے شرکت کی۔

عبدالوحید خان نے نظامت کے فرائض انجام دئیے جبکہ غازی صلاح الدین نے تلاوت کی بعد ازاں قائد عوام کے لئے فاتحہ خوانی کروائی۔

تقریب سے سردار نصرالله، اشرف اعظمی، فضل حق، سیمی اسد، حبیب میمن، سلیم ملک، ہمایوں شبیر، سلیم احمد ملک، قاضی تسنیم، ملک اقبال اعوان، راؤ عبدالرحمان، سلمان ظفر، وحید خان، روحیل، سلیم ملک سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام کا عدالتی قتل کیا گیا۔ ان کی شہادت کے بعد ان کی پیش گوئی سچ ثابت ہوا اور ہم نے ہمالیہ کو روتے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید آج بھی زندہ ہیں اور ان کو راستے سے ہٹانے والوں کی آج داستاں بھی نہیں ہے داستانوں میں۔ قائد عوام آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔

مقررین نے کہا کہ بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام کے قدموں میں لاکر رکھ دیا۔

بھٹو کی برسی اس عزم کیساتھ منانی چاہئے کہ اپنےقائدین کے اچھے کاموں کو ان کی زندگی میں خراج تحسین پیش کریں گے۔