پیرس(نمائندہ خصوصی) پی آئی اے کی خصوصی پرواز فرانس میں پھنسے ہوئے 150 پاکستانیوں کو لے کرآج پیرس سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔ اس فلائٹ کا انتظام حکومت پاکستان نے کیا تھا۔ فرانس کے ساتھ ساتھ بیلجیئم، اٹلی، پولینڈ سمیت دیگر پڑوسی ممالک میں پھنسے پاکستانی بھی اس خصوصی پرواز کے ذریعے وطن عزیز کیلئے رو انہ ہوئے۔ اس خصوصی پرواز کے ذریعے مسافروں کے علاوہ گذشتہ دنوں بدقسمتی سے وفات پا جانے والے تین پاکستانیوں کی میتیوں بھی پاکستان کیلئے روانہ کی گئیں۔