counter easy hit

17 جون 2014 کے دن 14 معصوم اور بے گناہ شہریوں کو شہید اور 90 کو زخمی کر دیا گیا۔ طارق چوھدری

Tariq Chaudhry

Tariq Chaudhry

پیرس (اے کے راؤ) منہاج القرآن فرانس کے بانی رکن و قائم مقام صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوھدری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک سال مکمل ہونے پر میڈیا سے گفتگو میں 17 جون 2014 کے دن 14 معصوم اور بے گناہ شہریوں کو شہید اور 90 کو زخمی کر دیا گیا۔

ایک سال گزر جانے کے بعد بھی شہداء کے لواحقین کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر پر کاروائی تو درکنار تفتیش کی ابتداء بھی نہ ہو سکی۔۔ بلکہ خود ساختہ جے آئی ٹی کی نام نہاد حکومتی من پسند رپورٹ کے بعد کنفرم ملزموں کو جیل کی سلاخوں کی بجائے کلین چیٹ دے کر پھر اقتدار کے مسند پے بٹھا دیا گیا۔

انہوں نے انتہائی دکھ سے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم اس دیس کے باسی ہیں جہاں خون کی ندیاں بہانے والے مسند اقتدار اور مظلوم سڑکوں پے انصاف کے متلاشی ہیں۔

طارق چوھدری کا کہنا تھا کہ جہاں پاکستان میں یکم جون سے 60 شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ وہاں پاکستان سے باہر محب وطن پاکستانی بھی شہداء ماڈل ٹاؤن کے ظلم کی داستاں پر نوحاں کناں ہیں۔

احتجاجی دستخطی مہم کے زریعے ظلم کے خلاف اکھٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری اس مہم میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی، شعراء ، ادیب اور صحافیوں کی بھرپور شرکت اور اخلاقی مدد سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں اور ہم نے اپنی اس دستختطی مہم کو پورے یورپ میں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔