counter easy hit

پیرس : 86 سالہ پادری Jacques Hamel, کی چرچ میں ہلاکت پر سفیر منہاج القرآن علامہ حافظ نذیر احمد کی شدید مذمت

Paris Minhaj ul Quran Meeting

Paris Minhaj ul Quran Meeting

پیرس (اے کے راؤ سے) فرانس کے شہر “”روان”” کے قریب واقع سینٹ ایٹیینے دو روورے چرچ پر دو مسلح افراد 19 سالہ عادل کمریکی اور ان ساتھی کے حملے میں 86 سالہ پادری Jacques Hamel, کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند امن کے دشمن ہیں. اور اس شدت پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

اسلام جان اور عبادت گاہوں کی حرمت کو مقدم رکہتا ہے. عبادت گاہوں کی پامالی اور بے گناہوں کا قتل کرنے والوں کا کسی مزہب سے کوئی تعلق نہیں. ان کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن امن کے لیے بپا کی گئی تحریک کا نام ہے اور ہم ہر پلیٹ فارم ہر طرح کی شدت پسندی مزمت کرتے ہیں۔

علامہ حافظ نزیر بتایا کہ منہاج القرآن فرانس کا ایک وفد Jacques Hamel, کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے سینٹ ایٹیینے دو روورے جائے گا. سب نے اس افسوس ناک قتل کی مزمت ہاتھ کھڑے کر کے کی۔

اس موقع پر علامہ حافظ نزیر احمدخاں نے مجلس امن کے قیام کی منظوری بھی دی جس کے تحت علاقائی طور اجلاس ہوا کریں گے جن میں اپس کے اختلافات کو باہمی طور حل اور عالمی امن کے فروغ کے لیے راہ ہموار کرنا ہوگا۔

اس مجلس امن کا پہلا اجلاس منہاج القرآن گونسا ویل کے منتظین کی خواہش پر ائندہ ہفتہ کو رکھا گیا ہے. جس کی سربراہی خود سفیر منہاج القرآن علامہ حافظ نزیر احمد خاں فرمایں گے۔۔

Paris Minhaj ul Quran Meeting

Paris Minhaj ul Quran Meeting

Paris Minhaj ul Quran Meeting

Paris Minhaj ul Quran Meeting

Paris Minhaj ul Quran Meeting

Paris Minhaj ul Quran Meeting