counter easy hit

پیرس میں یوم قرارداد پاکستان کی تقریب

پیرس (بابر مغل سے) پیرس میں گزشتہ روز سفارت خانہ پاکستان فرانس میں 23 مارچ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز جناب سید الفت شاہ صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، بعد میں سفیر پاکستان جناب غالب اقبال صاحب نے پرچم کشائی کی اور مسلح افواج کے افسران نے پرچم کو سلامی دی۔

محتمہ عائشہ سعید اور ہیڈ آف چانسلر عماد امین نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام پرڑھ کر سنایااور آخر میں سفیر پاکستان نے پاکستان کی ریاست کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگوں میں جتنا جذبہ ہے وہ دنیا کی کسی اور عوام میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم قرارداد پاکستان کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، یہ دن ہمیں علامہ اقبال خواب اور قائداعظم کے مظبوط ارادوں اور برصغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، تقریب میں خواتین و حضرات کے علاوہ بچوں مے بھی شرکت کی۔

Paris Resolution Pakistan Day Ceremony

Paris Resolution Pakistan Day Ceremony