counter easy hit

پیرس : پاکستان تحریک انصاف فرانس کا خصوصی اجلاس منعقد

PTI-France

PTI-France

پیرس (عاکف غنی سے) پاکستان تحریکِ انصاف فرانس کی منتخب کابینہ کی مدت پوری ہونے کے کے بعد ایک طویل خاموشی کو توڑتے ہوئے گزشتہ شب پہلی بار پاکستان تحریکِ انصاف فرانس کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں چوہدری گلزار لنگڑیال کے کو آرڈینیٹر بننے پر پی ٹی آئی فرانس کے اس پہلے باضابطہ اجلاس میں چوہدری گلزار کو اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور پارٹی کے امور زیرِ بحث لائے۔

تحریک کے رہنماؤں نے چوہدری گلزار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی ممبر شپ بڑھانے، پارٹی کو منظم کرنے اور تحریک کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اجلاس کا آغاز حاجی ابرار کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔

نظامت کے فرائض یاسر قدیر نے نبھائے ۔ اجلاس سے ذوالفقار جتالہ، اکرم خان جدون، عبدالستار ، سہیل بھدر،راجہ طاہر سدوال ،ابو بکر گوندل،عاکف غنی ،فضل مغل،عاطف مجاہد ،نعمت اللہ، اشفاق چوہدری و دیگر نے خطاب کیا- عورتوں کی نمائندگی آصفہ ہاشمی، شاہدہ امجد اور صائمہ بابری نے کی اور نو منتخب کوآرڈینیٹر چوہدری گلزار کو نہ صرف مبارکباد پیش کی بلکہ پھول بھی پیش کئے۔

آخر میں اجلاس کی صدارت کرنے والے نو منتخب کوآرڈینیٹر چوہدری گلزار نے پارٹی کو مضبوط اور منظم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی ساتھیوں سےتعاون کی امید کا بھی اظہار کیا۔اجلاس میں عورتوں کے بین القوامی دن کے حوالے سے عورتوں کے حقوق ہر بھی روشنی ڈالی گئی۔

پروگرام کے آخر میں پی ٹی آئی کے ممبر عارف مصطفائی کے بہنوئی کے لئے دعائے خیر کی گئی اور عشائیے پر اجلاس کا خاتمہ ہوا۔

PTI-France

PTI-France

PTI-France

PTI-France

PTI-France

PTI-France