counter easy hit

پیرس میں یوم پاکستان کی تقریب دو اپریل کو ہو گی۔ سفیر پاکستان غالب اقبال مہمان خصوصی ہوں گے۔ صاحبزادہ عتیق الرحمن

Sahibzada Atiq Rahman and Mian Amjad

Sahibzada Atiq Rahman and Mian Amjad

پیرس (پ۔ر) پیرس میں یوم پاکستان کی بڑی تقریب دو اپریل کو ہوگی۔ سفیر پاکستان غالب اقبال مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی نمائندگی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ عتیق الر حمن صدر پاکستان پریس کلب پیرس فرانس نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں پیرس کی تمام سیاسی، مذہبی، سماجی اور ادبی تنظیمات کے نمائندوں کے علاوہ پاکستانی طلباء کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

تقریب شام پانچ بجے مقامی ریستوران میں ہوگی۔ تقریب میں داخلہ بذریعہ دعوت نامہ ہوگا۔ تمام مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کر دئے گئے ہیں۔

صدر پریس کلب صاحبزادہ عتیق الر حمن نے پروگرام کے انتظامات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جسکی سربراہی جنرل سیکریٹری میاں محمد امجد کریں گے اور صدر خواتین ونگ محترمہ آصفہ ہاشمی انکی معاونت کریں گی۔