counter easy hit

پیرس ادبی فورم فرانس اور غزالی ایجوکیشن کے زیراہتمام مشاعرہ اور چیریٹی ڈنر کی پر وقار تقریب کی تیاریاں مکمل

Paris Adbi Forum

Paris Adbi Forum

پیرس (سمن شاہ) پیرس ادبی فورم اور غزالی ایجوکیشن کے زیر اہتمام مشاعرہ اور چیریٹی ڈنر کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں غزالی ایجوکیشن پاکستان کے دیہی علاقوں میں علم کی قندیل روشن کرنے کا جو عظیم کام کر رہی ہے وہ خراجِ تحسین کامستحق ہے۔

پاکستان کی ترقی صرف اور صرف اسی صورت ممکن ہو سکتی ہے کہ پاکستان کا کونہ کونہ تعلیم کے دیوں سے روشن ہو ہر دل و دماغ شعور اور آگہی سے منور ہو۔

غزالی ایجوکیشن کے پاکستان کی ترقی اور بقا کے لیے کیے گیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہے انکا بھرپور ساتھ دیا جائے۔

قوموں کی ترقی کسی فردِ واحد سے نہیں ہوتی اجتماعی سوچ اور اقدام ہی ملک کی ترقی کا باعث بنتے ہیں اس لیے ایک روشن پاکستان کے لیے شخص کو اپنے حصے کا دیا جلانا ہو گا۔

پیرس ادبی فورم جہاں دیارِ غیر میں ادب اور اپنی زبان اردو کے فروغ کے لیے سالوں سے کوشاں ہے وہیں ایسے تمام مقاصد جن سے پاکستان کی ترقی اور وقار میں اضافہ ہو تا ہو میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

مجھے امید ہے اس نیک مقصد کو تکمیل دینے کے لیے دوست پروگرام میں ضرور شرکت فرمائیں گے اور دل کھول کر عطیات دیں گے۔

یاد دہانی نوٹ
پروگرام میں وہی دوست شرکت کر سکیں گے جن کے پاس پروگرام میں داخلے کے پاس ہوں گے بصورت دیگر پیرس ادبی فورم ذمہ دار نہیں ہو گا برائے مہربانی پوسٹر میں دیے گئے نمبرز پر رابطہ کر کے اپنے پاس بک کروالیجیے۔

Suman Shah

Suman Shah