counter easy hit

پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام دوسرے عالمی مشاعرے کا انعقاد

Sans titre

Sans titre

پیرس (ادبی فورم) پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام دوسرا عالمی مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے پیرس ادبی فورم ایک ادبی تنظیم ہے جس کا مقصد اردو زبان کی ترویج ا ور دیار غیر میں اپنے تہذیب و تمدن اور ثقافت کو فروغ دینا ہے اس ضمن میں پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام متعدد ادبی نشتیں، مشاعرے، کتابوں کی رونمائی کی تقریبات کا انعقاد ہو چکا ہے

ادب کے اس دائرہ کو مذید وسیع کرتے ہوئے اپنے تمام تر محدود وسائل کے باوجود پیرس ادبی فورم نے عالمی مشاعرہ منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے نا صرف دنیا بھر کے شعراء کا کلام بہ نفس نفیس سننے کا موقع ملتا ہے بلکہ دیار غیر میں ادبی محافل میں شرکت کرنے سے لکھنے کی تحریک بھی پیدا ہوتی ہے پیرس ادبی فورم ابھی تک کئی شعراء کی حوسلہ افزائی کرتے ہوئے انکی کتابوں کی رونمائی کی تقریبات کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہے اور مستقبل میں تنظیم نا صرف ضرورت مند شعراء کی کتابوں کی اشاعت کرانے کا ارادہ رکھتی ہے بلکہ پاکستان میں تعلیم کے لیے بھی ایک شاندار منصوبے پر کام کرئے گی بہت کم وقت میں پیرس ادبی فورم نے دنیا بھر کے ادبی حلقوں میں اپنی پہچان بنائی ہے اور ہمیں یہ اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے

ہم پیرس میں اردو کی ایک نئی بستی بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اورآج ہم بھی شان سے کہہ سکتے ہیں سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے پیرس ادبی فورم کے پہلے کامیاب عالمی مشاعرہ کے بعد اب دوسرا عالمی مشاعرہ منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں نامور شاعر رضا شاہ،اٹلی غزل انصاری انگلینڈ، نعیم حیدر برمنگھم، راحت زاہد اسکاٹ لینڈ، عاطف توقیر جرمنی ، سے شرکت کریں گے پیرس ادبی فورم کی ٹیم صدر سمن شاہ، جنرل سیکریٹری ایاز محمود ایاز، نائب صدر عاکف غنی، آرگنائزر وقار ہاشمی بخشی اور فاؤنڈر ممبر آصف جاوید آصی اپنی تمام تر کوششوں اور محنت سے اردو ادب کے لیے جس طرح کام کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے