counter easy hit

جرمنی کا مسافر طیارہ فرانس میں گر کر تباہ

Germany Passenger Plane Destroyed

Germany Passenger Plane Destroyed

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے ) جرمنی کا مسافر طیارہ فرانس میں گر کر تباہ 148 افراد جاں بحق تفصیل کے مطابق جرمنی کا مسافر طیارہ فرانس کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

طیارے میں عملے کے چھ افراد سمیت 148 افراد سوار تھے ، طیارے کا ملبہ فرانس کے دور دراز گاوں میں دیکھا گیا ہے۔ مسافر طیارہ جرمنی کی نجی کمپنی جرمن وِنگز کا تھا، طیارے میں 142 مسافروں سمیت عملے کے 6 ارکان سوار تھے، طیارہ دوران پرواز فرانس کے جنوبی علاقے Alpes-de-Haute میں ریڈار سے غائب ہوا، جرمن ونگز کا طیارہ بارسلونا سے ڈیزلڈوف جارہا تھا، طیارے کا ملبہ فرانس کے گاوں کے قریب سے مل گیا ہے۔