counter easy hit

پیرس میں یوم دفاع کی تقریب پر پاکستانی کمیونٹی کا اتحاد

Paris Defense Day Pakistan Ceremony

Paris Defense Day Pakistan Ceremony

پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس میں یوم دفاع کی تقریب پر پاکستانی کمیونٹی کا اتحاد تمام سیاسی پارٹیوں کی شرکت پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس نے خصوصی شرکت کی، مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب غالب اقبال تھے۔ پروگرام میں سیاسی،سماجی،مذہبی،صحافتی،ادبی سمیت خواتین و حضرات کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔

اس موقع پر شہدائے مڈبیر اور آج تک ہونے والے تمام شہدائے وطن کے لیے اصغر علی شمسی نے فاتحہ پڑھائی۔ حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پیش کیا۔پاکستان کی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سٹیج پر سفیر پاکستان کے ساتھ تشریف فرما تھیں۔

جن میں پاکستان سفارتخانہ فرانس کے ڈیفنس اتاشی جنرل محمد فواد حاتمی، ٹیکنیکل اتاشی گروپ کیپٹن عامر بشیر، اتاشی کیپٹن راشد محمود،ادارہ منہاج القرآن فرانس کے نائب صدر چوہدری محمد اعظم،آزاد کشمیر پاکستان مسلم لیگ (ن) یورپ کےجنرل سیکرٹری نعیم چوہدری، پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگووالیہ، چیف آرگنائزریورپ سید ساجد حسین شاہ، سینئیر راہنما مسلم لیگ ق یورپ چوہدری سجاد ڈوگہ، چیف آرگنائزر فرانس چوہدری جاوید اقبال سدوال، سرپرست اعلی چوہدری ممتاز پکھووال، سینئیر نائب صدر چوہدری اکرم وسن، جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ، صدر یوتھ ونگ ق فرانس۔ چوہدری ندیم افضل ڈھیروگھنہ، ایڈیشنل سیکریٹری چوہدری اسد نواز تارڈ، سیکریٹری فنانس راجہ مظہر اقبال ذمہ واریہ، نائب صدر چوہدری سرفراز حسین گوجرخان، ممبران مجلس عاملہ چوہدری محمد الیاس۔ چوہدری کامران اکرم،

پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈینیٹر کامران یوسف گھمن، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد،پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے راہنما چوہدری شاہین اختر، پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عمر رحمن، پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما میاں ذوالفقار احمد جتالہ پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر، پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس کی صدر روحی بانو (ڈاکٹر ارشاد کمبوہ)، پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم، پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرار کیانی، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد، اٹلی سے آئے ہوئے سینئر صحافی اعجاز پیارا شامل تھے۔ یاسر قدیر نے فرداً فرداً تمام مقررین کو تقریر کے لیے بلایا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غالب اقبال نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ 6 ستمبرقومی وحدت ، یکجہتی اور قربانیوں کی زندہ مثال ہے۔ پاکستان آج بھی ایک نازک ، مشکل ترین صورتحال سے گزر رہاہے۔ پاکستان کی دشمن طاقتیں ارض پاک کی سا لمیت پر حملہ آور ہیں ملک میں سیاسی ، صوبائی اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی جارہی ہے۔ آج ہر محاذ پر اعتماد کا بحران ختم کرنا ہوگا۔ بے اعتمادی اور غیر ذمہ دارانہ رویے قومی دفاع کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ پوری قوم مادر وطن کی حفاظت اور دفاعی خطرات سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم دفاع اپنی سرحدوں کی حفاظت کا حق ادا کرنے اور باطل کیخلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے اس دن ہماری بہادر افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے اور اسے اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام و نا مراد کیا تھا۔ میجرعزیز بھٹی شہید سمیت فوج کے دیگر شہداءنے اپنی قیمتی جانیں دیکر ملک کا دفاع کیا جس پر آج پوری قوم فخر کرتی ہے۔

اس دن پوری قوم نے پاک فوج کی پشت پر کھڑے ہوکر ثابت کیا تھا کہ وہ دشمن کے مقابلے میں ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے پوری قوم کی ہمہ وقت تیاری اور وطن عزیز کو نہ صرف دفاعی بلکہ معاشی طور پر مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی فرانس کی سیاست میں خصوصی دلچسپی لیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قومی دنوں کے موقع پر فرنچ لوگوں کو بھی ضرور مدعو کیا کریں تاکہ ان کو بھی ہمارے قومی دنوں کے بارے میں علم ہوسکے۔ سفیر پاکستان غالب اقبال نے آخر میں کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے میری درخواست پر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر جس طرح ایک پلیٹ فارم پر قومی دن منانے کا فیصلہ کیا ہے میں اس پر تمام پاکستانی کمیونٹی کا صمیم قلب سے ممنون ہوں۔

6 ستمبر 1965ءکو قوم نے اتحاد کا ثبوت دیا تھا اسی اتحاد کی وجہ سے نہتے عوام نے بھارتی توپوں اورٹینکوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔ آج اس جذبے کی ایک بار پھر ضرورت ہے۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سینئر راہنما نعیم چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم دفاع کا مشترکہ پروگرام لائق تحسین ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم وطن عزیز کے قیام اور اس کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور اپنی آئندہ نسلوں کو ان بہادروں کے نقش قدم پر چلنے کیلئے تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کا کفر عالم اسلام پر چڑھ دوڑا ہے ۔شام میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ۔کشمیر اور فلسطین میں ہنود و یہود مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں ۔ان حالات میں ضروری ہے کہ ہم امت کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ بھارت کا رویہ آج بھی وہی ہے جو 65ءمیں تھا لیکن اگر اس نے 65ءوالی غلطی کو دہرایا تو پھر بھارت کی مکمل شکست تک پاکستانی افواج پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما میاں ذوالفقار احمد جتالہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے کہ اس وطن کی حفاطت کےلئے ہم نے تن من دھن سے قربانی دینی ہے۔ پاک فوج دن رات وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کےلئے کوشاں ہے اور ہمارے سجیلے جوان قربانیاں دے رہے ہےں۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم مسلح افواج کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان مسلح افواج کا نام روشن رہے۔ پاکستانی مسلح افواج دنیا کی بہترین فوج ہے جو محدود وسائل میں بھی دشمن کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ اس وقت پاکستانی مسلح افواج ملکی اندرونی و بیرونی سرحدوں کو مستحکم کرنے کےلئے پاکستان کے استحکام کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ایسے میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہےں کہ وہ نڈر ہو کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہے

پاکستان مسلم لیگ (ق) یورپ کے سینئر راہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1965ءکی جنگ پاکستانی قوم نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے تین اصولوں اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے تحت لڑی گئی۔ اس جنگ میں پاکستانی فوج نے نہ صرف بھارتی فوج کی جارحیت کا مقابلہ کیا بلکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ بھارتی حکمران شروع سے ہی پاکستان کے خلاف تھے۔ بھارت لاہور اور سیالکوٹ پر قبضہ کرنا چاہتا تھا مگر پاکستان کے غیور عوام اور بہادر افواج نے مل کر دشمن کا مقابلہ کیا اور ملک کا بھرپور دفاع کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 6ستمبر یوم دفاع پاکستان ہمارا قومی اور ملی دن ہے۔ اس روز اسلامی جمہوریہ پاکستان کی افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور شہداءکی قربانیوں کو یاد کر کے نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے کہ ہمارے فوجی جوان پاکستانی سرحدوں کے محافظ اور جانثار سپاہی ہیں۔ 1965ءکی جنگ کے دوران پاک فوج نے جرا ¿ت و شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کیں اور ہر محاذ پر دشمن کے دانٹ کھٹے کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔

1965 ءکی جنگ کشمیر سے بھارت کا ناجائز قبضہ چھڑانے کے لیے لڑی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے مل کر اتحاد، تنظیم اور یقین محکم سے بھارتی افواج کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ اسے عبرتناک شکست دی۔ اٹلی سے آئے ہوئے سینئر صحافی اعجاز پیارا نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے شہداءکی ارواح کے ساتھ تجدیدعہدکرتے ہیں کہ مادر وطن کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہمارا سرکٹ توسکتا ہے مگر کسی صورت جھک نہیں سکتا۔ پاک افواج کے شہیدوں نے اپنے مقدس خون سے وفاورقربانی کے جوچراغ جلائے ہیں ہم انہیں بجھنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہ جوقوم اپنے شہیدوں کوبھول جائے وہ تاریخ کیلئے محض ایک بوجھ بن کررہ جاتی ہے ۔پاک افواج کے شہیدوں کی قربانی اورشجاعت ہماری قومی تاریخ کے نصاب کاجلی عنوان ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر سفیر پاکستان غالب اقبال سمیت تمام کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا جو ایک پلیٹ فارم پر قومی دن منارہی ہے۔

پاکستان سفارتخانہ فرانس کے ڈیفنس اتاشی جنرل محمد فواد حاتمی نے یوم دفاع کے پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا کہ دفاع وطن کیلئے خون کا آخری قطرح تک بہا دیں گے لیکن وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے قوم کے دلوں میں آج بھی 1965ءوالا جذبہ ہے دشمن چاہے لاکھ سازش کر لے مگر وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ا نہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کے جذبے زندہ ہیں دشمن بھول میں نہ رہے و طن عزیز کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ارض پاک کا دفا ع کرے گی۔ پاک فوج نے ہر موقع پر جرا ¿ت مندی کا مظاہرہ کیا ہے قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔

یوم دفاع پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس، پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس، پاکستان تحریک انصاف فرانس، پاکستان عوامی تحریک فرانس، آزاد کشمیر پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس و یورپ، آزاد کشمیر تحریک انصاف فرانس، پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ فرانس، پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ فرانس سمیت سفارتخانہ پاکستان فرانس کی ٹیم کے علاوہ مذہبی، ادبی اور صحافتی تنظیموں کے علاوہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ آخر میں تمام حاضرین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔