counter easy hit

پیرس : روزنامہ جذبہ کی 26ویں سالگرہ

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) روزنامہ جذبہ کی 26ویں سالگرہ ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے راجہ طارق محمود ۔ایم داود خاں اور راجہ تیمور طارق کو مبارک باد کے پیغامات ۔تفصیل کے مطابق روزنامہ جذبہ گجرات کی 26ویں سالگرہ آج جوش و جذبہ کے ساتھ منائی جائے گی ۔جس میں گجرات کی ضلعی انتظامیہ شرکت کرے گی۔

جبکہ یورپ بھر میں بھی روزنامہ جذبہ کی سالگرہ پر پرگرامز ترتیب دئیے جائیں گے ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ہاوس میں بھی آج شام ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا ۔جس میں روزنامہ جذبہ کی سالگرہ کے حوالے سے کارکردگی اور گجرات میں روزنامہ جذبہ کی اہمیت کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدر ی ریاض پا پا جنرل سیکرٹری ۔شیخ وسیم اکرم ۔حاجی مذمل حسین ۔پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن ۔اور دوسرے لیگی عہدیداران نے راجہ طارق محمود ۔چیف ایڈیٹر روزنامہ جذبہ ایم داود خاں ۔اور مینجنگ ایڈیٹر راجہ تیمور طارق کو روزنامہ جذبہ کی اشاعت کے 26سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔