counter easy hit

پیرس: 82 شہروں سالمیت پاکستان کیلئے دھرنے قاتل حکومت کے تابوت کی تیاری ہے: طاہر عباس گورائیہ

Tahir Abbas Gorraiya

Tahir Abbas Gorraiya

پیرس (اے. کے. راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے نوء منتخب جنرل سیکرٹری طاہر عباس گورائیہ نے کہا کہ قاتل حکومت کے خلاف شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قصاص اور پاکستان کی سالمیت کیلئے بیک وقت ملک کے 82 شہروں میں ریلیاں اور دھرنے آل شریف کے تابوت کی تیاری ہے. ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ قاتل حکومت کے خلاف چاروں صوبوں سے کارکنوں کا سڑکوں پر نکلنا ظاہر کرتا ہے کے ہمارے کارکن جوش و خروش اور دم خم میں 2014 والے دھرنے سے کسی طرح بھی کم نہیں۔

ہمارا احتجاج قصاص، انصاف اور سالمیت پاکستان کیلئے تھا ہے اور رہے گا. شریف برادران لوٹ مار کی دولت اور ریاستی طاقت کے بے رحم استعمال سے سلطنت شریفیہ قائم کرنا چاہتے ہیں. آل شریف نے جہاں پنجاب کو دہشتگردی کا مرکز بنایا وہاں حکمرانوں نے کرپشن کو بھی کمال کو پہنچایا. پاکستان کے بین الاقوامی، اسلامی، جمہوری تشخص کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

طاہر عباس نے زور دے کر کہا کہ ظالم اور قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے تو پاکستان کے ہر شہری کا اپنے وطن پر اعتماد بڑھے گا۔ اور عام پاکستانی بیرونی ممالک کا خواب دیکھنے کی بجائے اپنے وطن کی تعمیرو ترقی میں کردار ادا کرے گا۔