counter easy hit

پیرس : محترمہ بینظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

فرانس : پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے زیر اہتمام پیرس میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی جس میں پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کیں پروگرام کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر محترم جناب ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کی جبکہ نظامت کے فرائیض پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری محترم جناب پرویز صدیقی نے حسب روایت بڑے نفیس اور احسن طریقے سے ادا کئیے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغازاللہ رب العزت کے با برکت نام سے شروع ہوا تلاوت کی سعادت پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی نے اپنی دلکش آواز میں کی – اس کے بعد سینئر رہنما پی پی پی راو عارف ندیم سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی یوتھ وینگ کے صدر سید علی رضا نقوی ویمن وینگ کی صدر محترمہ روحی بانو نائب صدر نجمہ افتخار محمد احسان خان ننھا افتخار بٹ بلو ملک اسلم چوہدری ارشد خالد جٹ راجہ کرامت سید تنصیر شاہ اور چوہدری افضل خونن نے اپنی تقاریر میں محترمہ بینظیر بھٹو کی لازوال خدمات اور جمہوریت کی بقا کے لئے جان کی بازی لگانے والی عظیم لیڈر کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر محترم جناب ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت ملک کی سلامتی امن خوشحالی اور بھوک و افلاس کے خاتمے کی ضمانت دیتی ہے وقت کی کمی کے باعث مختصر تقاریر کے بعد روزہ افطار کیا گیا بعد میں محترمہ بینظیر بھٹو کی 62 ویں سالگرہ کا کیک نعروں کی گونج کے ساتھ جب تک سورج چاند رہے گا بی بی تیرا نام رہے گا کاٹا گیا اور یوں یہ پروقار اور خوبصورت تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔