counter easy hit

پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالسلام کی عدالت میں پیشی

salah abdeslam

salah abdeslam

پیرس(ایس ڈیسک)پیرس حملوں کے واحد زندہ ملزم صالح عبدالسلام کو پیرس کی ایک عدالت میں پہلی مرتبہ پیش کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس حملوں کے واحد زندہ ملزم صالح عبدالسلام کو پیرس کی ایک عدالت میں پہلی مرتبہ پیش کردیا گیا۔ گزشتہ برس نومبر میں کیے جانے والے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ عبدالسلام کو رواں برس مارچ میں بیلجیم کے دارالحکومت برسلز سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق صالح عبدالسلام کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل سے پیرس میں انسداد دہشت گردی کے جج کی عدالت میں لایا گیا۔