counter easy hit

پیرس ائیر شو کا آج آخری دن ہو گا

JF-17 Thunder

JF-17 Thunder

پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان ) پیرس ائیر شو کا آج آخری دن ہو گا۔ پاکستان اور چائنا کے مشترکہ پرجیکٹ جے ایف تھنڈر نے دھوم مچائے رکھی ۔ تفصیل کے مطابق فرانس کے دار الحکومت پیرس کے لی برجے ائیر پورٹ پر 51 ویں انٹر نیشنل ائیر شوپندرہ سے اکیس جون تک جاری رہا۔

جس میں دنیا بھر سے 44 ممالک کے جہازوں نے ائیر شو میں اپنے اپنے جہازوں کے کرتب پیش کئے۔جبکہ ائیر شو کے پہلے دن سے آج تک کی شاندار پروازوں نے دنیا بھر کو حیران کر دیا ۔ جے ایف تھنڈر پاکستان اور چائنا کا پہلا مشترکہ پراجیکٹ ہے جس نے تھوڑے ہی عرصہ میں اپنا لوہا منوا لیا ہے ۔جے ایف تھنڈر پہلی مرتبہ فرانس ائیر شو میں اپنی مہارت دیکھانے کے لئے شامل ہوا ہے۔

لی برجے ائیر پورٹ پر پاکستانی پائلٹ نے تھنڈر کی شاندار پرفارمس دیکھاتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی اور لینڈنگ کے وقت حاضریں نے تالیاں بجا کر پاکستانی پائلٹ اور تھنڈر 17 کو داد دی اور تعریف کی۔پیرس ائیر شو 21 جون بروز اتوار تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ پیرس ائیر شو کے پہلے دن کی نمائشی پرواز کے ساتھ ہی پاکستان کو جے ایف تھنڈر فروخت کرنے کا آرڈر بھی مل گیا ہے۔جو پاکستان اور پاکستانی قوم کے لئے خوشی کا باعث بن گئی ہے۔آج پیرس کے لی برجے ائیر پورٹ پر ہزاروں افراد دنیا بھر سے آئے ہوئے جہازوں کی پروازیں دیکھیں گے۔ جو عام افراد بھی دیکھ سکیں گے۔