counter easy hit

والدکونوازشریف سے وفاکرنے کی سزادی گئی ہے:سالار الاسلام

راولپنڈی;گرفتار لیگی امیدوارقمرالاسلام کے بیٹے سالار الاسلام نے کہا ہےعوام 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر میرے والد کو کامیاب کریں وہ آپ کے تمام مسائل حل کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے گرفتار امیدوارقمرالاسلام کے بیٹے سالار الاسلام نے والد کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدکونوازشریف سے وفاکرنے کی سزادی گئی ہے،جسے بھی مسلم لیگ کاٹکٹ ملتاہے اس کیخلاف کیس کردیاجاتاہے،والد کا کامیاب کروانے کی کوشش کر رہا ہوں میرے والد نے ہمیشہ حقیقی سیاست کی ان پر جو الزام ہے وہ سب جھوٹے ہیں ،سالار نے مزید کہا کہ کارکن ن لیگی امیدوار کی بھرپور مہم چلائیں، من پسند قوتوں کو کسی صورت مسلط نہیں ہونے دیں گے ،اخلاقی اقدار تباہ کرکے لعن طعن والا کلچر متعارف کروایا جارہا ہے۔یاد رہے ن لیگ کے رہنما قمر الاسلام کو صاف پانی کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا گرفتاری کے بعد سے اب تک لیگی رہنما نیب کی تحویل میں ہے۔