counter easy hit

پاناما کے سفیر نے پاکستانی وزیر خزانہ کے حوالے سے بیان پر معافی مانگ لی

Panama's ambassador

Panama’s ambassador

ڈپٹی وزیر خزانہ نے پاکستان کے وزیر خزانہ کا ذکر غلطی سے کیا ، دنیا نیوز نے خط کی کاپی حاصل کر لی
اسلام آباد (یس اُردو) پاناما کے سفیر نے اپنی حکومت کے وزیر کی جانب سے پاکستان کے وزیر خزانہ سے ملاقات پر دیئے گئے بیان پر معافی مانگ لی ۔ تحریری خط کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کرلی ۔ پانامہ کے سفیر نے اپنے ملک کے ڈپٹی وزیر خزانہ کی جانب سے گزشتہ دنوں بین الاقوامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بیان پر تحریری معافی مانگ لی ہے ۔ دنیا نیوز کے حاصل کردہ تحریری خط میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی وزیر خزانہ نے پاکستان کے وزیر خزانہ کا ذکر غلطی سے کیا ۔ دراصل ملاقات اسحاق ڈار سے نہیں وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر مسعود خان سے ہوئی تھی ۔