counter easy hit

پاناما نظرثانی کیس: 5 رکنی بنچ بنانے کی استدعا منظور

اسلام آباد: وکیل سلمان اکرم راجا کی درخواست پر تین رکنی بنچ نے 5 رکنی بنچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا گیا۔

Panama Revision Case: Approved the request to make 5-member benchسپریم کورٹ میں شریف فیملی کی درخواست پر پاناما نظر ثانی کیس کی سماعت ہوئی، وکیل سلمان اکرم راجا کی درخواست پر 5 رکنی بنچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا جبکہ سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

نوازشریف کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا 5 رکنی فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست پہلے سنی جائے، 3 رکنی بنچ کا فیصلہ 5 رکنی بنچ میں ضم ہوگیا تھا۔ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ فرض کریں نظرثانی درخواستوں کیلئے 5 رکنی بنچ بن جائے مگر فیصلہ کن ججمنٹ 3 رکنی بنچ کا ہے۔جس پر وکیل سلمان اکرام راجہ نے دلائل دیتے ہویتے ہوئے کہا 5 رکنی بنچ کے دوبارہ اکٹھا ہونے پر بھی سوال ہے۔ عدالت نے 5 رکنی بنچ کی درخواست پہلے سننے کی استدعا منظور کر لی۔ واضح رہے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کی پہلی سماعت ہوئی جس میں نوازشریف کے بچوں نے سماعت مؤخر کرنے کی درخواست بھی جمع کرا رکھی تھی۔