counter easy hit

پاناما لیکس :عمران خان نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

Panama Lex Imran Khan

Panama Lex Imran Khan

چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ ، بات نہ مانی گئی تو رائیونڈ کے محلات کا گھیرائو کریں گے :کپتان کا الٹی میٹم
لاہور (یس اُردو) عمران خان نے پاناما لیکس پر قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم سے استعفے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ان کا کہنا ہے مطالبات نہ مانے گئے تو رائیونڈ کے محلات کا گھیراؤ کریں گے ، امپائر کی انگلی اٹھ گئی ، اللہ تعالیٰ نے ازخود نوٹس لے لیا ، منی لانڈرنگ کرانیوالے کو اسٹیٹ بنک کا ڈپٹی ہیڈ بنا دیا ۔ بنی گالہ سے کپتان کا قوم سے خطاب ، پاناما لیکس کے معاملے پر ڈٹ گئے ، وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔ کپتان کا کہنا تھا امپائر کی انگلی اٹھ گئی ہے ، میاں صاحب استعفیٰ دے دیں ، عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا ، عمران خان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم پر ٹیکس چوری ، منی لانڈرنگ سمیت چار بڑے الزامات لگا دئیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی دو آف شور کمپنیاں بھی ہیں ، کپتان نے الزام لگایا کہ اسحاق ڈار کے بیٹوں کے دبئی میں 20 ارب کے ٹاور ہیں ، منی لانڈرنگ میں مدد کرنے والے افسر کو اسٹیٹ بنک کا ڈپٹی ہیڈ بنا دیا گیا ۔ کپتان نے اعلان کیا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو رائیونڈ میں محلات کے سامنے دھرنا ہو گا ۔ 24 اپریل کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ عمران خان نے کہا اب پیچھے نہیں ہٹیں گے ، لوگ انصاف چاہتے ہیں یہ نہ ہوکہ ان کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبان تک پہنچ جائیں ۔