counter easy hit

پانامہ لیکس: فرانس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آسٹریا، نیدرلینڈ، سویڈن میں تحقیقات شروع

Panama Lex: France

Panama Lex: France

فرانس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آسٹریا، نیدر لینڈ، سویڈن، میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آئس لینڈ میں ہزاروں افراد وزیر اعظم کے استعفے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے تحقیقاتی ٹیم بنا دی، چین میں پانامہ لیکس کے خلاف ہی کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔
پیکجاوک: (یس اُردو) پانامہ لیکس کے منظر عام پر آتے ہی عالمی سیاست میں بھونچال آ گیا۔ فرانسیسی صدر فرانسس اولاندے نے پانامہ پیپرز کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔ آئس لینڈ میں ہزاروں شہری پیکجاوک میں اکٹھے ہوئے اور وزیر اعظم سگمنڈر ڈیوڈ گنلاگسن سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر اعظم نے صدر سے اسمبلی توڑنے کی سفارش کر دی جو مسترد کر دی گئی۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے پانامہ دستاویزات کی تحقیقات کے لئے دو ججوں پر مشتمل ٹیم بنا دی۔ ٹیم منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور کالے دھن کو سفید کرنے سے متعلق تحقیقات کرے گی۔ ادھر میکسیکو، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، آسٹریا، نیدر لینڈ اور سویڈن میں بھی تحقیقات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چین اور روس نے پانامہ لیکس کو مغرب کی سازش قرار دے دیا۔