counter easy hit

پاناما لیکس :اپوزیشن کی جانب سے بااختیار کمیشن کے قیام کا مطالبہ

Panama Lex:

Panama Lex:

چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے جس کی معاونت فرانزک آڈٹ کا تجربہ رکھنے والی انٹرنیشنل فرم کرے :شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (یس اُردو) پاناما لیکس پر اپوزیشن نے حکومت پر دباؤ بڑھا دیا ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر بااختیار کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا گیا ۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ایسا کمیشن بنایا جائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاناما لیکس کا ذکر ہوتا رہا ۔ اپوزیشن ارکان نے بااختیار اور متفقہ کمیشن بنانے پر زور دیا ۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے جس کی معاونت فرانزک آڈٹ کا تجربہ رکھنے والی انٹرنیشنل فرم کرے ۔ پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جس پر حکومتی ارکان نونو کہتے رہے ۔ ایم کیو ایم کے آصف حسنین بولے پہلی بار سن رہے ہیں جس پر الزام ہے وہی کمیشن بنا رہے ہیں ، پارلیمنٹ کو فیصلے کا اختیار ہونا چاہیئے ۔ سپیکر نے اظہار خیال کے لیے تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور شیریں مزاری کا نام پکارا تو دونوں ایوان میں نہیں تھے