counter easy hit

پاناما لیکس؛ تحریک انصاف کا عدالتی فیصلے تک پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان

Panama leaks, the boycott of Parliament by the Court of Justice

Panama leaks, the boycott of Parliament by the Court of Justice

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کسی بھی پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک انصاف نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک پارلیمنٹ کےاجلاسوںکے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تحریک انصاف کسی پارلیمانی اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرے گی۔

تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ترک صدر کے لیے ہمارے دل میں بے حد احترام ہے تاہم متازعہ وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتےاوراس حوالے سے ترک سفیر سے ملاقات میں اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ جہانگیر ترین نے پیش گوئی کی کہ نوازشریف آئندہ سال تک وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website