counter easy hit

پانامہ لیکس حقیقت ہے احتساب وزیراعظم سے شروع ہونا چاہیے، ڈاکٹر بابر اعوان

Manchester Meeting

Manchester Meeting

مانچسٹر (چوہدری عارف) پانامہ لیکس ایک حقیقت ہے احتساب وزیراعظم سے شروع ہونا چاہیئے پاکستان کا دفاع کا مضبوط ترین نظام ہے پاکستان کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے پاکستان کے خلاف بات کرکے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں انکی کوئی معافی نہیں ہو سکتی یہ کام وفاقی حکومت کا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی درخواست دے سکتی ہے سب کیلئے قانون برابر ہونا چاہیے۔

اس سے پہلے وہ پاکستان کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں سید کاشف سجاد کی کتاب میری پہچان پاکستان کی رونمائی میں شرکت کی کتاب کی رونمائی میں انکے ساتھ ممبر یورپین پارلیمنٹ افضل خان، نعیم الحسن، گوہر، صابرہ ناہید، شکیل قمر، چوہدری یوسف اور دیگر نے شرکت کی۔