counter easy hit

پانامہ دستاویزات نے شریف برادران کی سچائی پر مہر لگا دی :پرویز رشید

Panama documents

Panama documents

عمران خان بتائیں ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات خیرات سے پورے ہوتے ہیں ، کپتان کم از کم اظہار شرمندگی ہی کر لیں :وزیر اطلاعات
اسلام آباد (یس اُردو) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پانامہ دستاویزات نے شریف برادران کی سچائی پر مہر ثابت کر دی ہے ۔ اب عمران خان بتائیں کہ ان کے بچوں کے تعلیمی اخراجات کیا خیرات سے پورے ہوتے ہیں ۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا عمران خان پر دھاوا ۔ شریف برادران پر الزامات غلط ثابت ہونے کا دعویٰ ۔ کپتان سے کم ازکم اظہار شرمندگی اور معذرت کرنے کا مطالبہ ۔ پرویز رشید نے عمران خان کے بچوں کے بیرون ملک تعلیمی اخراجات کا سوال اٹھایا ۔ شیشے کے گھر سے پتھر نہ پھینکنے کا مشورہ ۔ عالمی عدالت کا راستہ بھی دکھا دیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کو سمجھتے ہیں نہ معیشت کو ۔ نواز شریف کے بچوں کو پاکستان نہیں آنے دیا گیا جس پر انہوں نے بیرون ملک کاروبار شروع کیا ۔