counter easy hit

پاناما کیس: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق دائر درخواستوں پر نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

Panama case: Supreme Court declared Prime Minister Nawaz Sharif as disqualified

Panama case: Supreme Court declared Prime Minister Nawaz Sharif as disqualified

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد، جسٹس اعجاز افضل، جسٹس شیخ عظمت سعیداور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے 21 جولائی کو 3 رکنی خصوصی بینچ کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں وزیراعظم  نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ فاضل بینچ کے پانچوں جج صاحبان نے متفقہ طور پر نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے، اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کو حکم دیا ہے کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف 6 ہفتوں میں ریفرنس دائر کیا جائے۔ واضح رہے کہ جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 3 رکنی عملدرآمد بینچ کے روبرو جے آئی ٹی نے 10 جولائی کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی عدالت نے 5 سماعتوں کے دوران رپورٹ پرفریقین کے اعتراضات سنے اور 21 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website