counter easy hit

نئی امریکی پالیسی پر پاکستان کی جوابی حکمت عملی جواب تیار

اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کی افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی پر جوابی حکمت عملی تیار کرلی۔

Pakistan's response strategy ready on new american policy

Pakistan’s response strategy ready on new american policy

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی نئی پالیسی میں پاکستان کو کھلی وارننگ دی اور الزام عائد کیا کہ امریکا پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا ہے لیکن پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کی نئی پالیسی پر تشویش کا اظہار کیا گیا جب کہ کابینہ نے اس معاملے پر پاکستان کا جامع قومی مؤقف امریکی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پالیسی پر پاکستان کی جوابی حکمت عملی اور ردعمل پر جواب تیار کرلیا گیا ہے اور کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی پالیسی پر روس اور چین سمیت دیگردوست ملکوں سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسی حکمت عملی کے تحت سعودی عرب گئے ہیں جہاں وہ سعودی قیادت سے امریکی پالیسی پر بات کریں گے۔

دوسری جانب امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا نئی امریکی پالیسی پر کہنا تھا کہ  افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے اور پاکستان غیر مستحکم افغانستان کے منفی اثرات38 برس سے بھگت رہا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ پاکستانی قیادت واضح کرتی رہی ہے کہ اس کی سر زمین کسی بھی دہشت گرد کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیر انداز میں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام آسکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website