counter easy hit

کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کی چھٹی پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا

کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کی چھٹی پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا

Pakistan's, ratings, could, not, improved, even, after, white, wash

پانچویں پوزیشن کی حامل کیوی ٹیم سے فاصلہ جہاں کچھ کم ہوا وہیں ساتویں نمبر کی بنگلادیشی ٹیم کو بھی کافی نیچے چھوڑدیا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

دبئی:  سری لنکا کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان کی رینکنگ پوزیشن میں کوئی فرق نہیں آیا تاہم وہ بدستور چھٹے نمبر پر ہی موجود ہے۔سیریز کے آغاز سے قبل گرین شرٹس کے پوائنٹس کی تعداد 95 تھی جو اب 99 ہوچکی ہے، نیوزی لینڈ کے پوائنٹس 113 ہیں۔ اس کا پانچویں پوزیشن کی حامل کیوی ٹیم سے فاصلہ جہاں کچھ کم ہوا وہیں ساتویں نمبر کی بنگلادیشی ٹیم کو بھی کافی نیچے چھوڑ دیا ہے۔

Most Popular Trailer

اس طرح آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا کو وائٹ واش کی وجہ سے 3 پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اسکے اب 83 پوائنٹس باقی رہ گئے مگر پھر بھی وہ نویں نمبر کی حامل ویسٹ انڈیز ٹیم سے 6 پوائنٹس آگے ہے۔ ٹاپ پوزیشن جنوبی افریقہ کے قبضے میں ہے