counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

Pakistan's Independence Day is being celebrated with fame and passion in Occupied Kashmir

Pakistan’s Independence Day is being celebrated with fame and passion in Occupied Kashmir

ہر سال کی طرح رواں برس بھی کشمیری عوام  قابض بھارتی فوج کے تمام تر مظالم اور پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جشن آزادی منارہے ہیں۔ وادی کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے سبز ہلالی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد، بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ کئی مقامات پر آزادی کے متوالوں نے جان پر کھیل کر پاکستانی پرچم بلند کیے اور سلامی دی۔ اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جہاں شرکا کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضہ اور پاکستان سے الحاق کی دیرینہ خواہش کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا گیا۔ کل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر مسلم اکثریتی ریاست ہے۔ 1947ء میں ہندوستان کی تقسیم کے وقت کشمیری عوام پاکستان سے الحاق کے حامی تھے لیکن بھارت نے اس پر غاصبانہ قبضہ کرلیا جسے کشمیری عوام نے آج تک تسلیم نہیں کیا۔ گزشتہ 70 سال سے جاری جدوجہد آزادی میں ہزاروں کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 94 ہزار 767 افراد شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website