counter easy hit

پاکستان کےعازمین حج پر اچانک بڑی پابندی لگا دی گئی

Pakistan's Hajj pilgrimage was suddenly banned

کراچی(ویب ڈیسک) عازمین حج کے لیےسامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دے دی گئی ، بغیر پلاسٹک ریپنگ سامان پرمتعلقہ کنٹریکٹر کو ایک ہزار فی بیگ جرما نہ کیا جائے گا۔حجاز مقدس روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لئے سامان کی ریپنگ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا، نئی پالیسی کے تحت عازمین کی سہولت کے لئے ریپنگ کے نرخ فی بیگ 100 روپے مقرر کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے عازمین حج کی ریپنگ کے اخراجات مختلف ائرپورٹس ہر متعلقہ ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہوگی اور ریپنگ اخراجات کی ادائیگی کے لئے کنٹریکٹر کی جانب سے کلیم ڈائریکٹوریٹ آف حج اسلام آباد میں جمع ہو گا۔اخراجات کا کلیم ہر حج پرواز کی روانگی کے بعد پرواز ٹو پرواز کی بنیاد پر دائر ہو گا، بغیر ریپنگ سامان کی سعودیہ آ،د پرمتعلقہ کنٹریکٹر کو 1 ہزار روپے فی بیگ جرما نہ عائد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عازمین کے لئے سامان کی ریپنگ لازمی کرانے پر مبنی آگاہی کے لئے کنٹریکٹر اور سی اے اے ،ہم چلائی جائے گی، دانستہ ریپنگ نہ کرانے والے حاجی کے کوائف پر مبنی فارم متعلقہ حاجی سے دستخط کرانا کنٹریکٹر کی ذمہ داری قرار دیا ہے۔عازم حج کے دستخط شدہ فارم کی موجودگی پر کنٹڑیکٹر جرمانے سے بری الذمہ ہوگا۔یاد رہے چند روز قبل سول ایوی ایشن ڈویژن کے تمام ایئرپورٹس پر سیکیورٹی سے متعلق اہم اقدامات کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے سامان کو پلاسٹک ریپنگ کرانا لازمی قرار دیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا بغیر پلاسٹک ریپنگ کےسفری بیگ لےجانےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کیلئے مزید مشینیں لگانے کی ہدایت کردی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر ایک سے زائد ریپنگ مشینیں نصب کی جائیں ، ریپنگ مشین کیلئے ٹینڈر جاری کردیے ہیں، ریپنگ سےبیگوں میں سےچوری کےواقعات کی روک تھام ہوگی۔سی اے اے ذرائع کے مطابق اسلام آباد، کراچی، پشاور، لاہور، کوئٹہ ایئرپورٹس پرمشینیں نصب ہوں گی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website