counter easy hit

پاکستان کے پہلے 3 ڈی ٹی ایچ لائسنس نیلام کردیے گئے

Pakistan's first DTH licenses have been auctioned

Pakistan’s first DTH licenses have been auctioned

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی مشروط اجازت کے بعد پاکستان کے پہلے 3 (ڈی ٹی ایچ) ڈائریکٹ ٹوہوم لائسنس نیلام کیے گئے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی مشروط اجازت کےبعد پاکستان کے پہلے 3 (ڈی ٹی ایچ) ڈائریکٹ ٹوہوم لائسنس 14 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ میں نیلام کیےگئے۔ نیلامی کا آغاز گزشتہ روز دوپہر 12  بجے 20 کروڑ کی ابتدائی قیمت سےہوا اور بولی کاعمل 15 سے زائد گھنٹےتک جاری رہنے کے بعد آج صبح چار بجے سے پہلے ختم ہوا۔

میگ انٹرٹینمنٹ لاہورنے 4 ارب 91 کروڑروپے، شہزاد اسکائے نے 4 ارب 90 کروڑروپے جب کہ اسٹار ٹائمز کمیونیکیشن نے4 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بولی لگا کر لائسنسن اپنے نام کیے۔ قوائد کے مطابق سب سے زیادہ بولی دینے والی دو کمپنیاں بھی تیسرے نمبر پر بولی دینے والی کمپنی کے مساوی رقم ادا کریں گی، اس طرح تینوں کمپنیوں کو چار ارب 89 کروڑ 80 لاکھ  روپے فی لائسنس ادا کرنا ہوں گے جب کہ سیکیورٹی کلیئرنس کےبعد کمپنیوں کوڈی ٹی ایچ لائسنس دے دیے جائیں گے۔ لائسنس کی فیس پہلے 15  فیصد پھر دوسری قسط 50 اور تیسری 35 فیصد جمع کرانا ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہورہائی کورٹ نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا جسے گذشتہ روز پیمرا کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا جس پرسپریم کورٹ نے حکمِ امتناعی کو خارج کرتے ہوئے نیلامی جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website