counter easy hit

تحریک انصاف کی حکومت ایک ہفتے کے اندر رخصت ۔۔۔پاکستان کے مشہور سیاسی نجومی نے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن متحد ہو جائے تو حکومت ایک ماہ کیا ایک ہفتے کے اندر جا سکتی ہے،، حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ آخرکرنا کیا ہے ؟ حکومت کے پاس کوئی منصوبہ کوئی پلاننگ نہیں،،
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا ایک پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف کے پاس 156ووٹ ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے 85ووٹ،پیپلز پارٹی کے54 اور ایم ایم اے کے 16 ووٹ ہیں جو کہ 155 ووٹ بنتے ہیں جب کہ حکومت کے پاس 156 ووٹ ہیں،،جب کہ تحریک انصاف کے کچھ اتحادی بھی ان سے ناراض ہیں اس لیے میں یہ کہوں گا کہ اپوزیشن لیڈرشپ کی آپس میں بیٹھ کر ان چیزوں کو جوڑنے کی کثر ہے بس پھر ان کی حکومت ایک مہینہ کیا ایک ہفتہ بھی نہیں رہ سکتی۔اور اگر اپوزیشن متحد ہو جاتی ہے تو ان کی حکومت ایک ہفتہ بھی نہیں نکال سکتی،، پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف دوسری جماعتوں کے مقابلے میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔