counter easy hit

پاکستان کا سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ

نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Pakistan's demand for increasing seats of elected members in Security Councilاقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھائی جائیں، سلامتی کونسل میں منصفانہ نمائندگی اصلاحات کی کوششوں کا اہم نکتہ ہے، سلامتی کونسل اقوام متحدہ ارکان کے 8 فیصد کی نمائندگی کر رہی ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی ایک تہائی تعداد کوسلامتی کونسل میں کبھی نمائندگی نہیں ملی، نمائندگی اور احتساب ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، زیادہ احتساب سے بہتر نمائندگی کے مقاصد کا حصول ممکن ہے جب کہ مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے مقاصدحاصل نہیں ہو سکتے۔