counter easy hit

پاکستان کپ، آج اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے درمیان مقابلہ ہو گا

Pakistan's Cup

Pakistan’s Cup

پاکستان کپ کے دوسرے روز اور دوسرے ہی میچ میں دنیا نیوز کی ٹیم اسلام آباد آج خیبر پختونخوا سے زور آزمائے گی۔ پی ایس ایل کی چیمپئن مصباح الیون ایک اور ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔
فیصل آباد: (یس اُردو) مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم اسلام آباد خیبرپختونخوا کیخلاف اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں اترے گی۔ دوپہر تین بجے میدان سجے گا، جیت کا عزم بھی بڑھے گا۔ دنیا نیوز کرکٹ گراؤنڈ سے دیوانوں تک پہنچائے گا چھکے چوکے کی ہر خبر، منچلے ہوں گے بے قرار۔ خیبر پختونخوا کا نہ چلے گا کوئی بھی وار، ایک طرف مصباح الیون تو دوسری جانب مردان کے پٹھان یونس خان، پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد نے پھر فتح سمیٹنے کی تیاری کر لی۔ عرفان اور محمد سمیع کے تیکھے باؤنسرز کریں گے پریشان تو مصباح کے جاندار اسٹروکس سے یونس ہوں گے حیران۔