counter easy hit

پاکستان کی 9 رکنی سائیکلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

اسلام آباد: پاکستان کی سائیکلنگ ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق انڈونیشیا نے Pakistan's 9-member cycling team will participate in Asian Gamesایشین گیمز میں شرکت کرنے کیلیے نام بھیجنے کی آخری تاریخ11 مئی مقرر کی تھی تاہم فیڈریشن نے 6 کھلاڑیوں اور3 آفیشلزکے نام پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے ذریعے انڈونیشین سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرکوبروقت بھجوا دیے ہیں۔ امید ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو جلد ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایونٹ کی تیاری کیلیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جلد منعقدکریگا۔دریں اثناء 2 رکنی قومی ٹیم رواں سال ستمبر میں آسٹریا میں شیڈول ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں بھی شرکت کرے گی، ایونٹ میں 182ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔