yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں

    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

پاکستانی مصنف اور اداکار کی ہالی ووڈ فلم نمائش کے لیے تیار

MH Kazmi June 21, 2017June 21, 2017 1 min read
Pakistani writer and actor is ready to show Hollywood movie
Share this:
 الی ووڈ: پاکستانی نژاد امریکی اداکار اور مصنف کمیل نانجیانی کی ہالی ووڈ رومینٹک کامیڈی فلم ’’دی بِگ سِک‘‘ 23 جون کے روز امریکی سنیما گھروں میں نمائش کےلیے پیش کردی جائے گی۔
Pakistani writer and actor is ready to show Hollywood movie
Pakistani writer and actor is ready to show Hollywood movie

یہ فلم دراصل کمیل نانجیانی ہی کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے جس کا مرکزی کردار خود کمیل نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کا اسکرین پلے بھی انہوں نے اپنی بیوی ایمیلی گورڈن کے ساتھ مل کر تحریر کیا ہے۔ کمیل نانجی کا تعلق کراچی کے ایک کاروباری گھرانے سے ہے جو کراچی گرامر اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 18 سال کی عمر میں امریکا چلے گئے تھے جہاں انہوں نے آیووا کی ایک یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس پڑھنے کے علاوہ وہیں پر لبرل آرٹس کے ایک ادارے سے اداکاری کی تربیت بھی حاصل کی۔  اپنے شوق کی تکمیل کی خاطر وہ دن میں پڑھائی اور ملازمت کے بعد رات کے وقت مختلف مقامات پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے ہیں۔ اسی دوران میں ان کی ملاقات ایمیلی گورڈن سے ہوئی جس سے شادی کرنے کےلیے انہیں طرح طرح کے جتن کرنا پڑے لیکن بالآخر وہ دونوں یکجا ہو ہی گئے۔

فلم ’’دی بِگ سِک‘‘ کی کہانی بھی کمیل کی اسی ساری جدوجہد کے گرد گھومتی ہے کہ کس طرح ان کے گھر والوں نے ’’گوری‘‘ سے ان کی شادی کی خواہش پر شدید اعتراضات کیے اور انہیں کس طرح کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا؛ اور یہ کہ سماجی اور مذہبی فرق کے باوجود کس طرح محبت کی جیت ہوئی۔ فلم میں ایک اور پاکستانی نژاد امریکی اداکار عدیل اختر کے علاوہ بھارتی اداکار انوپم کھیر نے بھی معاون کردار نبھایا ہے۔

یہ فلم سب سے پہلے 20 جنوری 2017 کے روز یوٹاہ میں منعقدہ ’’سن ڈانس‘‘ فلم فیسٹیول میں ابتدائی نمائش کےلیے پیش کی گئی تھی جہاں اسے شائقین کے علاوہ نقادوں نے بھی بہت پسند کیا تھا۔

فلم کی پسندیدگی دیکھتے ہوئے ایمیزون اسٹوڈیوز اور لائنزگیٹ فلمز نے امریکا میں ’’دی بِگ سِک‘‘ کی تقسیم اور نمائش کے حقوق 12 ملین ڈالر میں حاصل کرلیے۔ یہ 2017 کے ’’سن ڈانس فلم فیسٹیول‘‘ میں کسی بھی فلم کی تقسیم و نمائش کےلیے ادا کی گئی دوسری سب سے بڑی رقم تھی۔

اگرچہ یہ فلم 23 جون کے روز امریکا کے مختلف سنیما گھروں کی زینت بنے گی لیکن خدشہ ہے کہ مذہبی عقائد پر آزادانہ اظہارِ خیال اور ایک مخصوص فرقے پر کھلی تنقید کی بناء پر شاید یہ فلم پاکستان میں نمائش کےلیے پیش نہ کی جاسکے گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sarfraz Ahmad became favourite for the captain of the Test team
Previous Post ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی، سرفراز احمد فیورٹ بن گئے
Next Post مجھے نور بنانے میں میڈیا کا اہم کردار ہے، نور
Media is a key role to making me Noor, Noor

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026

© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.